لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور کے جنرل ہسپتال میں خاتوں کے ہاں بیک وقت 4 بچوں کی پیدائش ہوئی ۔ نومولود بچوں میں 2 بیٹیاں اور 2 بیٹے شامل ہیں۔
مزید پڑھیں : 83ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس ، چیف آف آرمی سٹاف سمیت کور کمانڈرز کی شرکت
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق پطرس مسیح نامی شخص کی 25 سالہ بیوی کو گزشتہ روز تشویش ناک حالت میں ایل جی ایچ گائنی وارڈ میں لایا گیا جہاں اس نے یکے بعد دیگرے 4 بچوں کو جنم دیا۔
جو اپنی ماں سمیت روبصحت ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق زچہ وبچہ خیریت سے ہیں تاہم چاروں بچوں کو مزید علاج معالجہ کیلئے نرسری میں رکھا گیا ہے۔ پرنسپل پروفیسر الفرید ظفر نے خواتین ڈاکٹرز ، نرسز کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا ۔
انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں مریضوں کو علاج معالجہ کی مفت سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔