اسلام آباد ( اے بی این نیوز )ترجمان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ شاہ محمودقریشی کی گرفتاری کا کوئی جواز موجود نہیں۔ جن مقدمات میں گرفتاری ڈالی گئی ان میں عدالت نے ضمانت دے رکھی ہے۔
سائفر مقدمے کا ردی کی ٹوکری کی نذر ہونا یقینی ہے۔
مزید پڑھیں :واپڈا میں انقلاب ،نئے ڈیجیٹل آٹو کنٹرول میٹر آگئے،بلنگ بھی آن لائن
شاہ محمود قریشی کو قید میں رکھنے کیلئے قانون ک دھجیاں اڑائی گئی۔ بانی پی ٹی آئی اور ان کے ساتھیوں کو جیل میں رکھنا مشکل ہورہا ہے۔ لاقانونیت کی نئی حدوں کو چھوا جارہا ہے۔
اس ظالمانہ حرکت کے خلاف ہر ممکن کارروائی کریں گے۔ بےگناہ قائدین، کارکنان کو جیلوں سے آزاد کرائیں گے۔