راولپنڈی( نامہ نگار)راولپنڈی میں انسداد پولیو مہم آج چوتھے روز بھی جاری ہے.یہ انسداد پولیو مہم 16جنوری سے 22 جنوری تک جاری رہے گی.جس میں پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کےقطرے پلائے جارہے ہیں مسٹر مشیل کے کنٹری ہیڈ بل گیٹس فاؤنڈیشنCTR5 کینٹ راولپنڈی میں NID مہم کی نگرانی کر رہے ہیں، اس موقع پرڈاکٹر انصر اسحاق سی ای او ہیلتھ رولپنڈی بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ انہوں نےبہترین کارگردگی پر ٹیموں اور ایریا انچارج کی کارکردگی کو سراہا۔















