اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف سے روسی وزیر توانائی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی ہے،ملاقات میں پاک روس دوطرفہ تعلقات اورتوانائی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا،جمعرات کو وزیراعظم شہباز شریف سے روسی وزیر توانائی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی،ملاقات میں پاک روس دوطرفہ تعلقات اورتوانائی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا،اس موقع پر وزیراعظم کا کہناتھا کہ روسی صدر کیساتھ ملاقات میں تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے اہم فیصلے کیے گئے تھے،روس سے مضبوط تعلقات کے خواہاں ہیں،جبکہ اس موقع پر روسی وفد نے وزیراعظم شہباز شریف کو روسی صدر ولادی میر پیوٹین کا خصوصی پیغام بھی پہنچایا،واضح رہے کہ پاکستان اور روس کے درمیان خام تیل، پٹرولیم مصنوعات اور گیس کی خریداری کے معاملے پر بات چیت کے لیے روسی وزیر توانائی کی سربراہی میں ایک 80 رکنی اعلیٰ سطحی وفدگزشتہ دوروز سے پاکستان میں موجود ہے،مذاکرات میں تیل اور ایل این جی کی خریداری کے معاملے پر بات چیت ہوئی۔















