اہم خبریں

سابق صدر آصف زرداری کیخلاف منی لانڈرنگ کا کیس نئے قوانین کے تحت نیب کو واپس بھیجنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )احتساب عدالت اسلام آباد نے سابق صدر آصف زرداری کیخلاف منی لانڈرنگ کا کیس نئے قوانین کے تحت نیب کو واپس بھیجنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔سابق صدر آصف زرداری کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت ہوئی،احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے سماعت کی ،آصف زرداری اور فریال تالپور کی درخواستوں پر فاروق ایچ نائیک نے دلائل دیئے ۔ فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ آصف زرداری پر ریفرنس میں 30 ملین کا الزام ہے،نیب اب تک یہ الزام بھی ثابت نہیں کر سکا،گورنر سٹیٹ بینک نے بھی یہ کیس نیب کو نہیں بھیجا تھا،نئے نیب قانون کے تحت ریفرنس بھی عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا،احتساب عدالت قانون کے مطابق ریفرنس کو واپس بھیجیں ۔ احتساب عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا،عدالت نے آصف زرداری، فریال تالپور اور دیگر کی ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظورکرلیں۔

متعلقہ خبریں