ملتان(نیوز ڈیسک ) 275 پولنگ اسٹیشن کا مکمل غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ آگیا جس کے مطابق پیپلز پارٹی کے سید علی قاسم گیلانی 83250 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے۔
مزید پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آج بروز پیر،20 مئی 2024 آپ کا دن کیسا رہے گا ؟
سنی اتحاد کونسل کے بیرسٹر تیمور الطاف ملک 51572 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ۔ سید علی قاسم گیلانی نے بیرسٹر تیمور الطاف ملک کو واضح برتری سے شکست دی۔ الیکشن آف پاکستان کے مطابق پولنگ بغیر کسی وقفی کے شام 5 بجے تک جاری رہی، حلقے میں مجموعی طور پر 7 امیدوار میدان میں تھے۔
پیپلز پارٹی کے علی قاسم گیلانی اور سنی اتحاد کونسل کے تیمور الطابق ملک میں کانٹے کا مقابلہ ہوا ۔ حلقے میں کل ووٹر کی تعداد4 لاکھ 44 ہزار 231 ہے جن میں 2 لاکھ 33 ہزار 624 مرد جبکہ 2 لاکھ10 ہزار 607 خواتین ووٹر تھے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق حلقے میں 275 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے تھے ، خواتین اور مرد ووٹرز کیلئے 72۔72 پولنگ اسٹیشن مختف کئے گئے جبکہ 131 پولنگ اسٹیشن مشترکہ تھے۔