اسلام آباد (نامہ نگار )قومی اسمبلی کے کل بروز جمعہ مورخہ 20 جنوری 2023 کو دن 11 بجے ہو والے اجلاس کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا، اجلاس کل کے بجائے 27 جنوری بروز جمعہ دن 11 بجے بجے منعقد ہو گا،اسپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے طریق کار 2007 کے قاعدہ 49 کی شق بی کے ذیلی قاعدہ 2 کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے جاری کیا ہے۔















