اسلام آباد(نامہ نگار )ترجمان این ایچ اے کے مطابق وزیر مواصلات اسعد محمود کی ہدایات پر ممبر این ایچ اے شاہد احسان اللہ کی سربراہی میں بلوچستان کی شاہراہیں بحال رکھنے کے اقدامات تیزی سے جاری ہیں،برفباری سے پیدا ہونے والے مسائل سے نمٹنے کے لئے متعلقہ مقامات پر کیمپس قائم کر دیئے گئے ہیں،قلات ۔چمن، لک پاس۔ نوشکی، کچلاک ۔قلعہ سیف اللہ ، کوئٹہ۔ مچھ شاہراہیں برف ہٹا کر ٹریفک کے لئے بحال کر دی گئیں ہیں،بلوچستان نارتھ ریجن میں قومی شاہراہیں ہر قسم کی ٹریفک کے لئےکلیئر ہیں،این ایچ اے کی مسافروں سے اپیل ہے کہ قومی شاہراہوں پر سفر کے دوران موٹر وے پولیس کی ہدایات پر عمل کریں۔















