لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما سردار سلیم حیدر خان آج (جمعہ) کو گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے لاہور پہنچیں گے۔
مزید پڑھیں: راولپنڈی اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کیساتھ تیز بارش، دن میں رات کا سماں
تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان کے عمرے کے لیے سعودی عرب میں ہونے کی وجہ سے سلیم حیدر کی حلف برداری دو بار ملتوی کی گئی۔
پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) نے پیپلز پارٹی کی قیادت سے حلف برداری ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔سردار سلیم حیدر آج شام 4 بجے گورنر ہاؤس میں گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ شہزاد خان نئے گورنر سے حلف لیں گے۔ تقریب حلف برداری کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری چار روز لاہور میں قیام کریں گے اور اتوار کو الحمرا میں ہونے والے سیمینار میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔