اہم خبریں

9 مئی کو احتجاج ، حکمت عملی تیار،عمر ایوب کا اعلان

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )اپوزیشن لیڈر عمر ایوب بتا یا ہے کہ عمران خان نے کہا ہے کہ کارکنان کی ہمت اور حوصلے کی تعریف کی اور کہا کہ ایسے ہی ڈٹے رہیں ،عمر ایوب نے مزید بتایا آج کے اجلاس میں الیکشن کے حوالے سے بات ہوئی ، اجلاس میں 9 مئی کے حوالے سے بھی غور کیا گیا،اجلاس میں9 مئی کو ہونے والے احتجاج کے حوالے سے حکمت عملی تیار کی گئی ،9 مئی کو ہر علاقے سے پر امن طریقے سے ریلیاں نکالی جائیں گی،

مزید پڑھیں :سپریم کورٹ کا فیض آباد دھرنا کمیشن کی رپورٹ پر برہمی کا اظہار

ریلی کی قیادت علاقے کے نمائندے خود کریں گے،ریلی میں بانی پی ٹی آئی کی تصویریں اور قیدی 804 کے بینرز اٹھائے جائیں گے،ہمارے شہدا کے تصاویر بھی ریلی میں اٹھائی جائیں گی،ہر علاقے میں جہاں سے ریلی نکلے گی اورریلی کے راستوں میں دیوراوں پر بانی کی تصویریں آویزاں کی جائینگی،پہلے بھی ہم نے ریلیاں نکالی ہیں اور پولیس کی جانب سے آنسو گیس بھی پڑی،9 مئی کو پورے پاکستان میں پر امن اور بھرپور احتجاج کرینگے،عام حالات میں ہر جگہ چیکنگ کی جاتی ہیں لیکن 9 مئی کو وہ سیکیورٹی کہاں تھی،یہ سب بانی پی ٹی آئی کی حکومت کو ختم کرنے کی شازش تھی،ہمیں بانی پی ٹی آئی کیلئے مزید ہمت

مزید پڑھیں :کچھ نیا ہو نے والا ہے،امریکی سفیر کی خواہش پوری کر دی گئی

دیکھانے کی ضرورت ہے،پر امن احتجاج کرنا ہمارا حق اور اگر اس میں پولیس رکاوٹیں پیدا کرتی ہے تو ہمت نہیں چھوڑنا،دھرنے کی کال صرف بانی پی ٹی آئی ہی دے سکتے ہیں،جب تک لیٹر کی صورت میں ہمیں دھرنے کی کال نہ آئے ، ہم دھرنا نہیں دینگے، شعیب شاہین کو تنظیم سازی کا کام سوپنا گیا،بانی پی ٹی آئی کی سب سے زیادہ فوکس تنظم سازی کے اوپر ہے،بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کے بعد شعیب شاہین کو تنظیم سازی کا ٹاسک دیا گیا،آج کا اجلاس 9 مئی کے حوالے سے ہے۔

مزید پڑھیں :ہو شربا مہنگائی،بحریہ ٹاون کی لوٹ مار،بجلی کے نرخوں میں خود ساختہ اندھا دھند اضافہ

متعلقہ خبریں