اہم خبریں

کرپشن کی طاقت سے 6کروڑ کاشتکاروں کو ذبح کر دیا گیا، خالد کھوکھر

اسلام آباد (اے بی این نیوز    )چیئرمین کسان اتحاد ن خالد کھوکھر نے کہا کہ ملک میں 44لاکھ میٹرک ٹن گندم موجود تھی پھر بھی درآمد کی گئی،ان لوگوں نے ایک بوٹی کھانے کیلئے اونٹ ذبح کر لیا،100ارب مافیا نےکمایا، ملک کا ایک ارب ڈالرز رمبادلہ

خرچ ہوا،کسان اس وقت جس تکلیف میں ہے بیان نہیں کرسکتا،گندم موجود ہونے کے باوجود 35لاکھ 44ہزار ٹن درآمد کی گئی،فروری کے آخر تک سندھ کی گندم بھی آجاتی ہے،ای سی سی اور سمری لانے والے تمام حصہ دار تھے،کسان 24گھنٹے کام کرتا ہے مگر اس کو کچھ نہیں ملتا،سارا سسٹم مافیا کے ساتھ تھا،کمائی کر کے ایک طرف ہو گئے،کسانوں کا 400ارب روپے کا

مزید پڑھیں :بھارت کے پاکستان مخالف بیانات سےعلاقائی استحکام کو خطرہ ہے، اسحاق ڈار

نقصان ہوا،کاشتکار کے پاس پیسہ نہیں ہو گا تو کپاس اور چاول کی پیدوار کیسے کرے گا،جو گندم 2400روپے میں آئی کیا اس کافائدہ صارف کو ہوا؟،پہلی بار ہوا ہے عالمی منڈی میں گندم سستی یہاں مہنگی ہوئی،

مافیا کو ایڈجسٹ کرنے کیلئے ذخیرہ کی گئی گندم کے ریٹ کو بڑھا دیا گیا،مافیا نے نجی سیکٹر کو فائدہ پہنچانے کیلئے یہ سب کچھ کیا،سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر کوثر عبداللہ نے کہا گندم درآمد کی ضرورت نہیں تھی ،کیا ان کو علم نہیں تھا بمپر فصل آرہی ہے

،،گندم امپورٹ کرنیوالے کرداروں کو پھانسی لگنی چاہیے،کرپشن کی طاقت سے 6کروڑ کاشتکاروں کو ذبح کر دیا گیا،معاشرہ کسانوں کو پاکستانی اور انسان تسلیم نہیں کر رہا،ڈیڑھ سال قبل آٹےکی لائنوں میں لگنے والی24خواتین شہید ہوئیں۔

مزید پڑھیں :سینیٹر ایمل ولی اے این پی کے مرکزی صدر منتخب

متعلقہ خبریں