لاہور( نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے عوام کی سہولت کیلئے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے دونوں شہروں میں ایک ، ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھولنے کا فیصلہ کیا۔
مزید پڑھیں: فیصل آباد، ماں ،3 بیٹیاں اور بھتیجی پراسرار طور پر جاں بحق ، مقدمہ درج
محسن نقوی نے لاہور اور کراچی میں پاسپورٹ دفاتر24 گھنٹے کھلے رکھنے کا اعلان ایکس پر جاری بیان میں کیا۔
To give ease to the public and to facilitate , at least one passport office will be open 24/7 in both Lahore and Karachi! This will make it easier for everyone to access passport services anytime.
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) May 5, 2024
انہوں نے کہا کہ عوام کو آسانیاں فراہم کرنے اور سہولت فراہم کرنے کے لئے لاہور اور کراچی دونوں میں کم ازکم ایک پاسپورٹ آفس ہفتے کے سات دن اور چوبیس گھنٹے کھلا رہے گا۔
اس سے ہر کسی کو کسی بھی وقت پاسپورٹ خدمات تک رسائی آسان ہوجائے گی۔