اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصا ف کے رہنماء سابق وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ قومی اسمبلی ربڑ اسٹیمپ کے سواکچھ نہیں ہے، عمران خان کون سی نشست اپنے پاس رکھیں گے اس کا فیصلہ ابھی نہیں کیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصا ف کے رہنماء سابق وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان زخمی ہیں ابھی اسمبلی نہیں جا سکتے،عمران خان کون سی نشست اپنے پاس رکھیں گے اس کا فیصلہ ابھی نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن ن لیگ کا ماتحت بنا ہوا ہے، چیف الیکشن کمشنر سے کسی بہتری کی امید نہیں ، ملک کے حالات کی بہتر کےلئے فوری الیکشن کرائے جائیں ۔















