اہم خبریں

لاہور ،شارٹ سرکٹ کے باعث کرنٹ لگنے سے پانچ افراد جھلس گئے

لاہور(نیوز ڈیسک ) صوبائی دارالحکومت لاہور میں کرنٹ لگنے سے 5 افراد بری طرح جھلس کر زخمی ہوگئے۔
مزید پڑھیں: حج 2024نئی اپ ڈیٹ ،حجاج کو ہر وقت نسک کارڈ دکھانا ضروری قرار
تفصیلات کے مطابق کرنٹ لگنے کا افسوسناک واقعہ لاہور کے علاقے شالیمار کی گل بہار کالونی میں پیش آیا جہاں شارٹ سرکٹ کے باعث کمرے میں موجود 5 افراد کو کرنٹ لگ گیاجس کے نتیجے میں وہ بری طرح جھلس گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں