کراچی(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان کوسٹل گارڈز کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان کردیا۔
مزید پڑھیں: شیر افضل مروت ہی چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ہوں گے،معاملہ طے پاگیا
تفصیلات کے مطابق محسن نقوی کی زیر صدارت پاکستان کوسٹ گارڈز کے ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری داخلہ، اعلیٰ حکام اور پاکستان کوسٹ گارڈز کے افسران نے شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کوسٹل گارڈز کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔
انسداد اسمگلنگ کے لیے کوسٹل گارڈز کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ پاکستان کوسٹ گارڈز کو ساحلی علاقوں سے سمگلنگ روکنے کے لیے مزید فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔ محدود وسائل کے باوجود کوسٹ گارڈز کی کارکردگی شاندار ہے۔