لندن (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ( ن ) کے رہنماء رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ نواز شریف نے مشاورت کیلئے مجھے لندن بلایا ، ن لیگ پنجاب کا صدر ہوں، استعفیٰ طلب کیا گیا تو دے دوں گا،عمران خان پاکستان کو ڈیفالٹ کرنے کی مہم چلا رہا ہے، عمران خان کی گرفتاری ہونی چاہیے۔ آج وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے لندن پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سیاسی صورتحال اہم ہے ،عمران خان کا پارلیمنٹ آنے کا مقصد گند کرنا ہے، اس کی سیاست کا مقصد سیاسی عدم استحکام پیدا کرنا ہے،مریم نواز کی قیادت میں کام کرنے کیلئے تیار ہوں، انکی وطن واپسی کا فیصلہ ہو چکا ہے جس کے بعد نوازشریف آئیں گے، پنجاب کا اگلا وزیر اعلیٰ مسلم لیگ ( ن ) سے ہوگا۔















