اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق بجلی 2 روپے 20 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔ سی پی پی اے نے بجلی سستی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی ،درخواست دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی ،نیپرا اتھارٹی 30 جنوری کو درخواست پر سماعت کرے گا۔















