ایڈنبرگ(نیوزڈیسک)سکاٹ لینڈ کے پاکستانی نژاد فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف نے استعفیٰ دیدیا۔غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق حمزہ یوسف نے عدم اعتماد کے ووٹ سے قبل سکاٹ لینڈ فرسٹ منسٹر کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا،میڈیارپورٹ کے
مزید پڑھیں :پنجاب یونیورسٹی،انڈر گریجویٹ داخلوں کے لیے آن لائن رجسٹریشن شروع
مطابق حمزہ یوسف کا کہنا ہے کہ نئے چیف منسٹر کے انتخاب تک ذمے داریاں ادا کرتا رہوں گا۔یاد رہے کہ سکاٹس گرین پارٹی کیساتھ گزشتہ ہفتے شراکت اقتدار کا معاہدہ ختم ہونے کے بعد حمزہ یوسف پر استعفیٰ دینے کا دباؤ تھا، حمزہ یوسف کو سکاٹس لیبرپارٹی کی تحریک عدم اعتماد کا بھی سامناتھا۔
مزید پڑھیں :عمران خان، بشریٰ بی بی کے نام ای سی ایل بدستور موجود،اعظم خان کا نام نکال دیا گیا