لاہور (نیوزڈیسک) پنجاب میں نگران وزیر اعلیٰ کے تقرر کیلئے پارلیمانی کمیٹیوں کیلئے تین تین نام سپیکر سبطین خان کو بھیج دیئے گئے ۔ ذرائع کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے حمزہ شہباز نے ملک ندیم کامران، حسن مرتضیٰ اور ملک احمد خان کے نام بھجوائے جبکہ تحریک انصاف نے پارلیمانی کمیٹی کیلئے راجہ بشارت، میاں اسلم اقبال اور ہاشم جواں بخت کے نام سپیکر کوفراہم کردیئے، زرائع کے مطابق مشاروت کیلئے کمیٹی قائم ہونے کے بعد حکومت اور اپوز یشن کمیٹی کو دو دو نام بھیجیں گے، کمیٹی کو تین دن میں کسی ایک نام پر اتفاق رائے کرنا ہے، ایسا نہ ہوا تو معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس جائے گا جو ان میں سے کسی ایک کو نگران وزیراعلیٰ مقرر کردے گا۔















