اہم خبریں

آ ج28 اپریل بروزاتوارپاکستان بھرمیں موسم کیسا رہےگا؟

خیبر پختونخوا، بالائی/وسطی پنجاب، اسلام آباد، گلگت بلتستان اورکشمیر میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان۔ جبکہ بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع۔
آج رات سے 29 اپریل کے دوران درمیانی سے تیزموسلادھار بارش کے باعث دیر، سوات، چترال،مانسہرہ ، کوہستان اور کشمیر کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ۔
اس دوران (آج رات سے29 اپریل) تیز بارش کے باعث بالائی خیبر پختونخوا، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈسلائیڈنگ کا بھی خدشہ۔آندھی/جھکڑ / ژالہ باری/گرج چمک اور تیز بار ش کے باعث انسانی جانوں، کھڑی فصلوں، کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے، گاڑیوں سولر پینل وغیرہ) کو نقصان کا اندیشہ۔
اسلام آباد اور گردونواح میں وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ مزید بارش ۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش/ژالہ باری متوقع۔

بلوچستان صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔ تا ہم شام/رات میں کوئٹہ، ژوب، شیرانی اور موسیٰ خیل میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، بھکر اور لیہ میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش ۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع۔

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم بعد از دوپہرتیز /گرد آلود ہوائیں چلنے کی بھی توقع۔

چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، مہمند، خیبر، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان، کوہاٹ، کرم، ڈی آئی خان، لکی مروت، بنوں، ٹانک، وزیرستان اور کرک میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور چند مقاما ت پرژالہ باری کا امکان۔ اس دوران بالائی اضلاع میں بعض مقامات موسلادھار بارش کی بھی توقع۔

گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش۔

کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش اورژالہ باری کی توقع۔
مزید پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آج بروزاتوار،28اپریل 2024 آپ کا دن کیسا رہے گا ؟

متعلقہ خبریں