راولپنڈی(نیو زڈیسک) راولپنڈی کے تھانہ ایئر پورٹ کی حدود میں فائرنگ سے لڑکی جاں بحق ہوگئی۔پولیس کے مطابق رات گئے فلیٹ میں پارٹی کے دوران ایک شخص نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں لڑکی جاں بحق ہوگئی۔
مزید پڑھیں: لاہور میں چینی کی قیمت ایک بار پھر بڑھ گئی، 4 روپے فی کلو اضافہ
پولیس کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ لڑکی کی شناخت حنا خان کے نام سے ہوئی ہے جب کہ فائرنگ وقار نامی شخص نے کی تھی۔ بچی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہے تاکہ یہ معلوم کیا جاسکے کہ پارٹی کس نے منعقد کی تھی۔