اسلام آباد ( اے بی این نیوز )21 اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی 23 خالی نشستوں کے لیے کل 239 امیدوار میدان میں ، ذرائع کے مطابق امیدوار 50 خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشستوں کے لیے مقابلہ کریں گے،خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری پہلے ہی این اے 207 سے بلامقابلہ منتخب ہو چکی ہیں خیبرپختونخوا اسمبلی کی خالی نشستوں کے لیے کل 23 امیدوار میدان میں ہیں جبکہ پنجاب میں 154
مزید پڑھیں :راولپنڈی تیز بارش،پاک نیوزی لینڈ ٹی 20 میچ منسوخ
امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں ،سندھ میں زبیر احمد جونیجو نے پی ایس۔80 سے بلامقابلہ اپنی نشست حاصل کی ،بلوچستان اسمبلی کی خالی نشستوں کے لیے بارہ امیدوار میدان میں ہیں،صوبائی الیکشن کمشنرز کو ضروری انتخابی سامان فراہم کر دیا گیا ہے،ضلعی ریٹرننگ افسران اور ریٹرننگ افسران مقررہ انتخابی شیڈول کے مطابق اپنی ذمہ داریاں پوری کر کریں گے،13 مارچ کو الیکشن کمیشن نے 23 قومی اور صوبائی
اسمبلیوں کی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیا ،انتخابات میں قومی اسمبلی کی چھ، پنجاب اسمبلی کی بارہ نشستیں شامل ہیں،خیبرپختونخوا اسمبلی کی دو نشستیں، سندھ اسمبلی کی ایک نشست اور بلوچستان اسمبلی کی دو نشستیں بھی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں :ملک کودانشمندی اورپختگی کی ضرورت ہے،صدرمملکت