اہم خبریں

ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے سکولوں کے شیڈول کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

لاہور(نیوز ڈیسک )سکول ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے سکولوں کا شیڈول تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
مزید پڑھیں: انٹرمیڈیٹ فائنل کے پرچے 19 اپریل سے شروع ہوں گے
تفصیلات کے مطابق سکول ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے سکولوں کے شیڈول میں 15 منٹ کی کمی کر دی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گرلز اسکول صبح 7 بجکر 45 منٹ پر شروع ہوگا جبکہ چھٹی دوپہر 1 بجکر 15 منٹ پر ہوگی۔لڑکوں کا اسکول صبح 8 بجے شروع ہوگا جبکہ چھٹی دوپہر 1:30 بجے ہوگی۔

اسی طرح جمعہ کے دن گرلز سکول صبح 11 بجکر 45 منٹ پر اور بوائز سکول دوپہر 12 بجے چھٹی ہوگی۔ڈبل شفٹ میں سکولوں میں پہلی شفٹ صبح 7 بجکر 45 منٹ پر شروع ہوگی اور چھٹی دوپہر 12 بجکر 15 منٹ پر ہوگی جبکہ سکولوں کی دوسری شفٹ دوپہر 2 بجکر 15 منٹ پر شروع ہوگی اور چھٹی شام 5 بجکر 30 منٹ پر ہوگی۔

متعلقہ خبریں