اہم خبریں

وزیر داخلہ کا ایکسپائر ہونے والے شناختی کارڈز پر جاری سمز بلاک کرنے کا حکم

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے معیاد ختم ہونے والے شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز بند کرنے کا حکم دے دیا۔
مزید پڑھیں :جی ڈی اے نے ایوبیہ میں 100 کنال سے زائد زمین مونال گروپ کو لیز پر دیدی
وفاقی وزیر داخلہ نے نادرا ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں ان کی زیر صدارت ایک اجلاس ہوا جس میں انہوں نے پنجاب میں ماڈل تھانوں کی طرز پر ملک بھر میں ماڈل نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے دفاتر بنانے کی ہدایت کی۔

محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب میں ماڈل تھانوں کے قیام سے عوام کی سہولت کے ساتھ ساتھ پولیس کا امیج بھی بہتر ہوا۔انہوں نے کہا کہ ڈیتھ سرٹیفکیٹ کی فیس ختم کی جا رہی ہے،

یونین کونسل کے دفاتر کے ساتھ مل کر پیدائش، موت، شادی اور طلاق کے سرٹیفکیٹ کے لیے سادہ نظام متعارف کرایا جائے۔وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ شہریوں کے ڈیٹا کی مکمل حفاظت کو یقینی بنایا جائے اور عوام کی سہولت کے لیے موبائل پلیٹ فارمز پر مزید سہولیات فراہم کی جائیں،

ادارے کے اقدامات کی تشہیر کے لیے سوشل میڈیا کا موثر استعمال کیا جائے۔ وزیر داخلہ نے میعاد ختم ہونے والے شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز پر پابندی لگانے کا بھی حکم دیا۔

متعلقہ خبریں