اہم خبریں

پرویز الٰہی نے ون آن ون ملاقات میں کہا تھا اسمبلی نہیں توڑنا چاہتا،گورنر پنچاب

لاہور(نیوزڈیسک)گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف ایک ماہ میں پاکستان آرہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے ون آن ون ملاقات میں کہا تھا کہ اسمبلی نہیں توڑنا چاہتا۔لاہور میں سینیئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف ایک ماہ میں پاکستان آرہے ہیں۔ نواز شریف کا استقبال کرنے خود ایئرپورٹ جاؤں گا، مریم نواز بھی ایک ہفتے میں پاکستان پہنچ رہی ہیں۔گورنر پنجاب نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے ون آن ون ملاقات میں کہا تھا کہ اسمبلی نہیں توڑنا چاہتا۔انہوں نے مزید کہا کہ پرویز الہٰی نے یہ بھی کہا تھا کہ اسمبلی نہ توڑنے پر عمران خان کو قائل کرلوں گا۔گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ نگراں وزیراعلیٰ پر اتفاق کے لیے بہت کوشش کی مگر کامیاب نہ ہوسکا۔انہوں نے کہا کہ نگراں وزیراعلیٰ کے لیے پرویز الہٰی اور ملک احمد خان نے ایک دوسرے کے نام مسترد کردئیے۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ عام انتخابات مقررہ مدت میں ہونے چاہئیں، گورنر راج کے نفاذ پر کبھی سنجیدگی سے غور نہیں ہوا۔

متعلقہ خبریں