اہم خبریں

عسکری ٹاور کیس میں خدیجہ شاہ کے وارنٹ گرفتاری منسوخ

لاہور(نیوز ڈیسک ) انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) نے عسکری ٹاور آتشزدگی کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما خدیجہ شاہ کی پیشی کے دوران وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے۔
مزید پڑھیں:کے پی حکومت نے سابق وزرائے اعلیٰ سے پروٹوکول واپس لے لیا
سماعت کے دوران خدیجہ شاہ عدالت میں پیش ہوئیں اور حاضری مکمل کرتے ہوئے آئندہ ہر سماعت پر پیش ہونے کی یقین دہانی کرائی۔

اس عدالت میں پولیس نے پی ٹی آئی کے دیگر رہنما یاسمین راشد اور عمر سرفراز چیمہ کو پیش کیا۔ پولیس نے مقدمے کا چالان عدالت میں پیش کردیا۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 2 مئی تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ خبریں