اہم خبریں

وزیراعلیٰ پنجاب کی روٹی کی دکانوں پر قیمتوں سے متعلق بینر چسپاں کرنے کی ہدایت

لاہور(نیو زڈیسک ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں ہر روٹی کی دکان کے باہر قیمتوں میں کمی کا بینر چسپاں کرنے کی ہدایت کردی۔
مزید پڑھیں :توشہ خانہ گاڑیوں سے متعلق ریفرنس میں نواز شریف کو کلین چٹ مل گئی
تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے روٹی اور نان کی قیمتوں میں کمی سے متعلق بینر کے ڈیزائن اور تحریر کی منظوری دے دی۔ اس سلسلے میں آئندہ 24 گھنٹوں میں ہدایات پر عمل درآمد کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 18 اپریل کو ہر روٹی کی دکان کے باہر واضح قیمتوں کے ساتھ بینر چسپاں کیا جائے، بینر پر متعلقہ ڈپٹی کمشنر کا نام اور ضلع کا شکایت نمبر بھی لکھا جائے۔تاہم بینرز کی تصاویر وزیراعلیٰ ہاؤس بھیجی جائیں اور انہیں پنجاب بھر میں بھی شیئر کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں