اہم خبریں

خیبرپختونخوا ، بارشوں سے حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 32 ہو گئی

پشاور(نیوز ڈیسک ) خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں کے باعث حادثات کے نتیجے میں اب تک 32 افراد جاں بحق اور 41 زخمی ہوچکے ہیں۔
مزید پڑھیں :پاکستان میں آج بدھ 17 اپریل 2024 سونےکی قیمت
پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے خیبرپختونخوا میں شدید بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کی رپورٹ جاری کردی ہے۔پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 15 بچے، 12 مرد اور 5 خواتین شامل ہیں

جب کہ زخمیوں میں 6 خواتین، 28 مرد اور 7 بچے شامل ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دیواریں اور چھتیں گرنے سے صوبے میں مجموعی طور پر 1370 مکانات کو نقصان پہنچا جن میں 160 مکانات مکمل اور 1210 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بارشوں سے خیبر، اپر اور لوئر دیر، چترال، سوات، باجوڑ، شانگلہ، مانسہرہ، مہمند، مالاکنڈ، کرک، ٹانک، مردان، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، بونیر، ہنگو، بٹگرام اور بنوں متاثر ہوئے۔ شمالی اور جنوبی وزیرستان، کوہاٹ اور ڈیرہ اسماعیل خان میں نقصانات ہوئے۔

پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے 12 متاثرہ اضلاع میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کی مالی امداد کے لیے 50 ملین روپے جاری کیے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں