اسلام آباد( اے بیاین نیوز ) سینیٹر مشتاق احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعلٰی پنجاب کا سکول میں بچوں کو میکڈونلڈ کھلانا پاکستانیوں کے زخموں پر نمک پاشی ہے۔ مریم نواز معافی مانگیں،شرمناک بات یہ ہے کہ یہ حکومت فلسطینی بچوں زخمیوں کو وہاں سے اٹھانے کے لیے ریاستی سطح پر کوئی سفارتی قدم نہیں اٹھا سکتی۔ بین الاقوامی عدالت انصاف اور بین الاقوامی فوجداری عدالت میں اسرائیل
مزید پڑھیں :بے روز گاروں کیلئے خوشخبری،TEVTA نے نئی نوکریوں کا اعلان کر دیا
کے خلاف کوئی اقدام اٹھانے سے معذور ہے۔ساری دنیا بالخصوص مغرب میں جس طرح بائیکاٹ کی طاقتور لہر میکڈونلڈ اور دوسرے اسرائیل نواز کمپنیوں کے خلاف چل رہی ہے ان حالات میں مریم نواز کے اس اقدام سے تباہ کن پیغام گیا ہے۔ یہ اسرائیل نوازی اور فلسطین دشمنی ہے۔ میکڈونلڈ کے برگر کھلا کر اس کی تصویری اپلوڈ کرنا شرمناک/افسوسناک ہے۔
مزید پڑھیں :ملازمین کی چھٹی کیلئے نیا نظام متعارف
وزیر اعلٰی پنجاب کا سکول میں بچوں کو میکڈونلڈ کھلانا پاکستانیوں کے زخموں پر نمک پاشی ہے۔ مریم نواز معافی مانگیں،شرمناک بات یہ ہے کہ یہ حکومت @GovtofPakistan فلسطینی بچوں زخمیوں کو وہاں سے اٹھانے کے لیے ریاستی سطح پر کوئی سفارتی قدم نہیں اٹھا سکتی۔ بین الاقوامی عدالت انصاف اور… pic.twitter.com/oHI12xJgI0
— Senator Mushtaq Ahmad Khan | سینیٹر مشتاق احمد خان (@SenatorMushtaq) April 16, 2024