لاہور(نیوز ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں کل (منگل) تک توسیع کردی گئی۔
مزید پڑھیں :نان بائی ایسوسی ایشنز نے پنجاب میں روٹی کی قیمت کم کرنیکا فیصلہ مسترد کردیا
تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) کے جج ارشد جاوید نے جناح ہاؤس حملہ، عسکری ٹاور حملہ اور شادمان تھانے میں آتشزدگی کے مقدمات کی سماعت کی۔
عدالت نے تین مقدمات میں سابق وزیراعظم عمران خان کی عبوری ضمانت میں کل تک توسیع کردی۔عدالت نے ملزم کو اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری مکمل کرنے کا بھی حکم دیا۔ عمران خان کے وکیل سلمان صفدر کو بھی آئندہ سماعت پر دلائل دینے کی ہدایت کی گئی۔