اہم خبریں

قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اشتیاق ابراہیم نےحلف اٹھالیا

پشاور(نیوز ڈیسک ) پشاور ہائی کور ٹ کے قائم مقام چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔تفصیلات کے مطابق سینئر جج جسٹس اعجاز انور نے قائم مقام چیف جسٹس پی ایچ سی اشتیاق ابراہیم سے حلف لیا۔ اشتیاق ابراہیم کا تعلق پشاور سے ہے۔
مزید پڑھیں :بلوچستان میں شدید بارشوں نے تباہی مچادی،ایمرجنسی نافذ
انہوں نے 1992 میں خیبر لاء کالج پشاور سے ایل ایل بی کیا۔ وہ 1999 سے 2000 تک اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل رہے۔

قائم مقام چیف جسٹس پی ایچ سی اشتیاق ابراہیم 2008 سے 2010 تک ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا (کے پی) کے عہدے پر بھی رہے۔واضح رہے کہ پی ایچ سی کے سابق چیف جسٹس محمد ابراہیم خان 14 اپریل کو ریٹائر ہوئے تھے۔

متعلقہ خبریں