اہم خبریں

عید تعطیلات،سیاحوں کی بڑی تعداد وادی کاغان ناران پہنچ گئی

مانسہرہ ( نیوزڈیسک)عید کی تعطیلات میں سیاحوں کی بڑی تعداد قدرتی حسن دیکھنے شوگراں اور وادی ناران، کاغان پہنچ گئی۔ کاغان ناران روڈ پر گاڑیوں کا رش ، سڑک متعدد جگہوں سے بلاک ، منچلے ٹھنڈے موسم کو انجوائے کرنے موٹرسائیکلوں پر وادی شوگراں پہنچ گئے۔

دوسری طرف وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور مشیر سیاحت و ثقافت زاہد خان نے ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے اور شوگراں روڈ سمیت وادی کے مختلف مقامات پر سیاحوں کو رہنمائی اور مدد فراہم کرنے کیلئے خصوصی ہدایات جاری کردیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:‌کرپٹ پولیس افسران کا کورٹ مارشل ، عصمت دری پر ملزم کو سزائے موت دینے کی تجویز

کاغان ڈیوویلپمنٹ اتھارٹی (KDA) کی رپورٹوں کے مطابق، عید سے لے کر چھٹیوں کے تیسرے دن تک 3ہزار409 سے زائد موٹر سائیکل اور 5 ہزار سے زیادہ چھوٹی اور بڑی گاڑیاں وادی میں داخل ہوئی جو کہ سیاحتی سرگرمیوں میں اضافے کے مسلسل رجحان کی نشاندہی کرتی ہے۔

متعلقہ خبریں