اہم خبریں

غیر رجسٹرڈ ہول سیلرز، ریٹیلرز ، ڈیلرز اور تمام دوکاندارایف بی آر کے نیٹ پر آگئے

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )تاجر دوست سکیم کے تحت تمام غیر رجسٹرڈ ہول سیلرز، ریٹیلرز ، ڈیلرز اور تمام دوکانداروں کو 30 اپریل 2024 تک رجسٹریشن کرانا لازمی ہے۔

مزید پڑھیں :حافظ نعیم الرحمن سراج الحق اور لیاقت بلوچ کو شکست دیکر مرکزی امیر منتخب ہو گئے
ترجمان ایف بی آر کے مطابقپہلے سے رجسٹرڈ دکاندار کو تاجر دوست سکیم میں نئے سرے سے رجسٹریشن کی ضرورت نہیں ۔ تاجر دوست سکیم تمام ریٹیلرز بشمول Tier-1 ریٹیلرز

مزید پڑھیں :پرویز الہٰی کو سانس میں تنگی کی شکایت

کےلئے بھی ہے۔بجلی کے ماہانہ بلوں میں ادا کیاگیا انکم ٹیکس تاجر دوست سکیم میں ادائیگی کے وقت ایڈ جسٹ کیا جا سکتا ہے ۔
مزید پڑھیں :پی ٹی آئی میں شدید اختلافات، شیر افضل مروت ،عمیر نیازی پارٹی سیاست سے باہر

ادھر دوسری جانب وزیر تجارت جام کمال خان نے وزارت تجارت کے زیر اہتمام پری بجٹ سیمینار سے خطاب کرتے ہو ئے کہاکہ سرکار کا کام کاروباری طبقے کی مدد کرنا ہے،دوبئی کی طرح سرمایہ کاروں کو اعتماد فراہم کرنے کی ضرورت ہے،برآمدات میں اضافہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے،تجارتی مسابقت کو بڑھانے اور اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کی ضرورت ہے،

مزید پڑھیں :چینی کی قیمتوں میں اضافے کا براہ راست اثر عام آدمی پر پڑتا ہے، رانا تنویر

ہمارا مقصد ٹیرف کے ڈھانچے کو آسان اور ہموار کرنا ہے، صنعتوں کے لیے لاگت کو کم کرنا، برآمدات کا فروغ، غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنا مقصد ہے،اسمگلنگ، ٹیکس چوری روکنے اور بزنس کے فروغ

مزید پڑھیں :کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خلاف احتجاج

کیلئے حکمت عملی کا کام جاری ہے،حکومت بزنس کمیونٹی کو سہولیات فراہم کرنا ہونگی،ہمارے نظام کے اندر بہت خامیاں ہیں جنہیں دور کرنا ہوگاہم زراعت بیسڈ معیشت سے باہر نہیں نکل سکے، البتہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کا حجم 15 سے 20 ارب ڈالر تک پہنچ گیا،دنیا میں اربوں ڈالر کی کاٹیج انڈسٹری بن چکی ہے۔

متعلقہ خبریں