چینی کی قیمتوں میں اضافے کا براہ راست اثر عام آدمی پر پڑتا ہے، رانا تنویر

اسلام آباد ( اے بی این نیوز      )وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں وفاقی حکومت کے اعلیٰ حکام، صوبوں کے نمائندوں پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن ممبران اور
مزید پڑھیں :فواد چوہدری کو عید سے قبل بڑا ریلیف مل گیا

کاشتکاروں کے نمائندگان نے شرکت کی،کرشنگ سال 2023-24 میں چینی کے مجموعی اسٹاک کا جائزہ لیا گیا،رواں سال چینی کی پیداوار 6.752 میٹرک ٹن ہے کاشتکاروں کو رواں سیزن میں گنے کے
مزید پڑھیں :پنجاب حکومت کابچوں میں غذائی قلت دور کرنے کیلئے بے نظیر نشونما پروگرام شروع کرنے کا اعلان

اچھے نرخ ملے ہیں،اگلے سیزن میں چینی کی بمپر فصل کی توقع ہے، حکومت سرپلس اسٹاک کی برآمد کی اجازت دے، وزیر رانا تنویر نے کہا کہ سرپلس سٹاک برآمد کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ آئندہ اجلاس میں

مزید پڑھیں :ایرانی دھمکی کے بعد اسرائیل نے اپنی فضائی طاقت میں اضافہ کردیا

کیا جائے گا،کھپت کی تفصیلی ورکنگ آئندہ اجلاس میں پیش کی جائے،ہمیں پہلے چینی کی مقامی طلب پوری کرنی چاہیے پھر برآمد کر سکتے ہیں،چینی کی قیمتوں میں اضافے کا براہ راست اثر عام آدمی پر پڑتا ہے،،
پاکستان میں خطے میں سب سے سستی چینی ہے،چینی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائےگا۔

مزید پڑھیں :سپریم کورٹ کے 4 ججوں کو بھی دھمکی آمیز خطوط موصول