اہم خبریں

سنی اتحاد کونسل کے حصے کی مخصوص نشستیں، ن لیگ ، جے یو آئی اور پیپلز پارٹی میں تقسیم

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )قومی و صوبائی اسمبلیوں میں سنی اتحاد کونسل کے حصے کی مخصوص نشستیں مسلم لیگ ن، جے یو آئی اور پیپلز پارٹی میں بانٹ دی گئیں، قومی اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ مکمل ہونے کے بعد نئی پارٹی پوزیشن اس طرح ہے،مسلم لیگ ن 123 نشستوں کے ساتھ سب سے بڑی جماعت،پیپلز پارٹی کے ارکان کی تعداد 73 ہوگئی۔ سنی اتحاد کونسل کے ارکان کی تعداد 82 ہے۔ وی او الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں

مزید پڑھیں :پاکستان سمیت دنیا بھر میں سوشل میڈیا ڈاؤن ،صارفین شدید ذہنی کرب کا شکار

میں خالی مخصوص نشستیں مسلم لیگ ن، جے یو آئی اور پیپلز پارٹی میں تقسیم کر دیں۔ قومی اسمبلی میں غیر مسلموں کی خالی تین نشستیں ن لیگ، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی میں تقسیم کر دی گئیں۔ قومی اسمبلی میں پنجاب سے خواتین کی دو مخصوص نشستیں پیپلز پارٹی، ایک ن لیگ کو دے دی گئی۔ پیپلز پارٹی کی ثمینہ خالد گھرکی اور نتاشہ دولتانہ اور مسلم لیگ ن کی تمکین اختر نیازی کا نوٹیفکیشن جاری کر دئیے گئے۔ خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کی خواتین کی چار نشستیں

مزید پڑھیں :وزیراعظم سے زرداری اور بلاول بھٹو کی ملاقات

ن لیگ دو دو پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کو الاٹ کی گئیں۔ مسلم لیگ ن کی ثوبیہ شاہد، غزالہ انجم، شہلا بانو، شاہین،جے یو آئی کی نعیمہ کشور اور صدف احسان جبکہ پیپلز پارٹی کی عاصمہ عالمگیر اور نعیمہ کنول کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔سندھ اسمبلی میں خواتین کی دو مخصوص نشستیں پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم جبکہ اقلیتوں کی ایک نشست پیپلز پارٹی کو الاٹ کر دی گئی۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں اقلیتوں کی باقی تین نشستیں پیپلز پارٹی،

مزید پڑھیں :پاکستان کا معاشی استحکام آئندہ چند ماہ کی معاشی پالیسیوں پر منحصر ہے ، امریکی سفیر نے خبردار کردیا

مسلم لیگ ن اور جمعیت علماء اسلام میں تقسیم کی گئیں۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں خواتین کی خالی 10 نشستیں ن لیگ اور جے یو آئی میں تقسیم کر دیں۔ جمیعت علماء اسلام کو کے پی کے اسمبلی میں خواتین کی مزید آٹھ نشستیں مل گئیں، دو نشستیں مسلم لیگ ن کو الاٹ کی گئیں۔ مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ مکمل ہونے کے بعد قومی اسمبلی میں 334 نشستوں کی نئی پارٹی پوزیشن کے مطابق مسلم لیگ ن 123 نشستوں کے ساتھ قومی اسمبلی

مزید پڑھیں :مسلح افواج کی انتخابات میں کسی قسم کے عمل دخل کے دعو وں کی تردید

میں سب سے بڑی جماعت بن گئی۔ ن لیگ نے 75 سیٹیں جیتیں 9 آزاد شامل ہوئے، 34 خواتین، 5 اقلیتوں کی نشستیں ملیں۔ قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کے ارکان کی تعداد 82 ہے۔ پیپلز پارٹی کے ارکان کی مجموعی تعداد 73 ہو گئی۔ پیپلز پارٹی نے 54 جنرل نشستیں جیتیں، خواتین کی 16 اقلیتوں کی 3 نشستیں ملیں۔ ایم کیو ایم پاکستان کے ارکان کی مجموعی تعداد 22 ہے۔ ایم کیو ایم کو 17 جنرل چار خواتین، 1 اقلیتوں کی نشست ملی

مزید پڑھیں :یوٹیلیٹی سٹور پررمضان پیکیج کاآغاز ،جانئے مختلف اشیاء کی رعائتی قیمتیں

۔ جمیعت علماء اسلام کے ارکان کی مجموعی تعداد 11 ہو گئی، جے یو آئی نے 6 جنرل، 4 خواتین، 1 اقلیتوں کی نشست حاصل کی۔ آئی پی پی کے مجموعی طورپر 4 ارکان ہیں۔۔۔ آئی پی پی کو تین جنرل، ایک خواتین کی نشست ملی۔ مسلم لیگ ق کے ارکان کی تعداد 5 ہے، ق لیگ کو تین جنرل نشستیں جیتیں، ایک آزاد شامل ہوا، ایک نشست خواتین کی ملی۔ ایم ڈبلیو ایم، مسلم لیگ ضیا، باپ، بی این پی، نیشنل پارٹی اور پی کے میپ کی ایک ایک نشستہے۔ قومی اسمبلی میں 8 ارکان کی آزاد حیثیت برقرار رکھی گئی ہے۔ قومی اسمبلی کے ایک حلقے پر الیکشن نہیں ہوا جبکہ الیکشن کمیشن نے ایک کا نوٹیفکیشن روک رکھا ہے۔

متعلقہ خبریں