کراچی (نیوز ڈیسک )کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے آرمرڈ پرسنل کیریئر (اے پی سی) کیس میں لیاری گینگسٹر کے سرغنہ عزیر بلوچ اور اس
مزید پڑھیں:نئے اسپیکر کے انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل شروع
کے تین مبینہ کرائم پارٹنرز کو رہا کردیا۔تفصیلات کے مطابق اے پی سی کا یہ کیس 12 سال پرانا تھا جس کی سماعت آج (جمعہ کو) عدالت میں ہوئی۔
رہا ہونے والے تین مبینہ کرائم پارٹنرز میں ذاکر، غلام محمد، محمد سلیم شامل ہیں جو ملا نثار کے نام سے مشہور ہیں۔واضح رہے کہ ملزمان پر اپریل 2012 میں کالا کوٹ میں پولیس لائنز پر حملے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔