اہم خبریں

سی ڈی اے کا اسلا م آباد میں ڈیجیٹل کارپارکنگ کامعاہدہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نےوفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پارکنگ سائٹس کی ڈیجیٹلائزیشن کے لیے ایک نجی فرم کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کردیئے۔

سی ڈی اے اور ایک نجی فرم M/S AJCL کا مشترکہ منصوبہ پورے شہر میں کار پارکنگ کی سہولیات میں انقلاب برپا کرے گا۔

حالیہ اقدام سی ڈی اے بورڈ کے اجلاس کے بعد کیا گیا ہے، جس میں کار پارکنگ کے بنیادی ڈھانچے کی جامع ڈیجیٹلائزیشن شامل ہے۔

معاہدے کے مطابق دارالحکومت کے تمام کار پارکنگ لاٹس میں جدید ترین پارکنگ آلات کی تنصیب اور جدید ترین پارکنگ مینجمنٹ سسٹم تشکیل دیا جائے گا۔

مزیدپڑھیں:یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کاڈیٹا ہیک کئے جانے کا انکشاف

معاہدے میں مسابقتی بولی کے عمل کے بعد یہ شرط رکھی گئی ہے کہ پارکنگ کی آمدنی کا 25 فیصد نجی فرم کو جائے گا جبکہ باقی 75 فیصد کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو ملے گا۔

کم از کم آٹھ فرموں نے 30 نومبر 2023 کی آخری تاریخ تک تجاویز بھیجیں اور مالی بولیاں جنوری 2024 کے دوسرے ہفتے تک شفاف طریقے سے کی گئیں۔ M/S AJCL نے 75 فیصد ریونیو شیئر کے ساتھ بولی جیتی۔

اس اقدام سے ٹریفک کی بھیڑ کو روکنے میں مدد ملے گی اور معیشت کو بھی فروغ ملے گا۔

متعلقہ خبریں