اہم خبریں

بارشوں نے گوادر میں تباہی مچا دی

کوئٹہ ( اے بی این نیوز    )بارشوں نے گوادر میں تباہی مچا دی،کل سے اب تک 200ملی میٹر بارش ریکارڈ،پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری،پانی میں گھرے 5افراد کو بچا لیاگیا،آرمی میڈیکل کورکے ڈاکٹرز کی ٹیم بھی تشکیل دی گئیں،گوادر ایرپورٹ اور اطراف میں سیلابی صورتحال،گلی گوچے اورسڑکیں تالاب میں تبدیل،نکاسی آب کا موثر نظام نہ ہونے سے

مزید پڑھیں :لاپتہ افرادکیس،نگراں وزیراعظم عدالت میں پیش ہوگئے

لوگ گھروں میں محصور،بیشترشہریوں نے رات کھلے آسمان تلے گزاری ،بند ٹوٹنے سے کئی کشتیاں سمندر برد ،جیونی میں کئی مکانات اور چاردیواریاں منہدم،نگران وزیراعلیٰ بلوچستان کی ضلعی انتظامیہ کو مربوط کارروائیوں کی ہدایت ،سینیٹر کہدہ بابر نے گوادر کو آفت زدہ قرار دینے کا مطالبہ کردیا،نامزد وزیراعظم شہباز شریف کا گوادر کی صورت حال پر اظہار تشویش ،ن لیگ

مزید پڑھیں :آرمی چیف سے اے ایس پی شہر بانو نقو ی کی ملاقات

بلوچستان کے کارکنوں کو متاثرین کی فوری امداد کی ہدایت،کہاہماری ہمدردیاں متاثرین کے ساتھ ہیں ، مشکل کی اس گھڑی میں ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں، شہبازشریف کی تباہ شدہ گھروں کی دوبارہ تعمیر کیلئے اقدامات کرنے کی بھی ہدایت،، بلاول بھٹو زرداری کی بھی پارٹی کارکنوں کو گوادر میں مصیبت زدہ شہریوں کی مدد کرنے کی ہدایت،کہا مسلسل بارش سے گوادر میں

مزید پڑھیں : خیبرپختونخوااسمبلی کے نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا،ن لیگی رہنماثوبیہ شاہد پر لوٹے، جوتےپھینک دیئے

ہنگامی صورتحال ہے،انتظامیہ گوادر کے شہریوں کی مدد کیلئے فوری اقدامات کرے،بارشیں برسانے والا نیا سسٹم کل بلوچستان میں داخل ہوگا، محکمہ موسمیات کی گوادر میں کل دوبارہ تیز بارش کی پیشگوئی، یکم مارچ سے کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان،خیبرپختونخواکے کچھ علاقوں میں طوفانی بارش ہوسکتی ہے،لینڈ سلائیڈنگ کابھی خدشہ ہے۔

متعلقہ خبریں