اسلام آباد(نیوزڈیسک)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے ایوان صدر میں ملاقات کی جہاں ٹیم مینجمنٹ نے صدر مملکت کو ٹیم کی حالیہ کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی۔
اس موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا۔
مزیدپڑھیں:بھارت میں 89 سال پرانا مسلم شادی قانون ختم کرنے کا اعلان
انہوں نے کہا کہ پاکستان بلائنڈ کرکٹ بورڈ کا کرکٹ کے فروغ کےلیے سرگرم ہونا خوش آئند ہے، بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی بھرپور حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔
ملاقات میںخاتون اوّل ثمینہ علوی بھی موجود تھیں۔















