بنکاک (نیوزڈیسک)مختلف ممالک کے سیاحوں کیلئے تھائی لینڈ حکومت کی ویزا فری پالیسی میں اہم پیش رفت میں، تھائی لینڈ میں حکام نے قازقستان کے سیاحوں کیلئے ویزا فری رسائی میں توسیع کا اعلان کردیا۔یہ اعلان تھائی کابینہ کی جانب سے ملک میں سیاحت کو مزید فروغ دینے کیلئے ایک اسٹریٹجک اقدام کے حصے کے طور پر کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کے بڑے شہروں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ
تھائی وزیر اعظم Srettha Thavisin کے مطابق، ویزہ استثنیٰ، قازقستانی پاسپورٹ یا اس کے مساوی دستاویزات رکھنے والوں پر لاگو ہوگا، یکم مارچ سے 31 اگست تک نافذ العمل ہوگا۔ یہ توسیع گزشتہ سال شروع کی گئی اسی طرح کے ایک اقدام کی کامیابی کے بعددوسری مرتبہ توسیع دی گئی جو 25 ستمبر سے 29 فروری تک جاری رہی، ۔قازقستان کے سیاحوں کیلئے ویزا فری رسائی میں توسیع کے فیصلے کی حمایت مقامی معیشت میں اہم شراکت کو ظاہر کرنے والے ڈیٹا سے ہوتی ہے۔
اوسطاً، ہر قازقستانی سیاح اپنے دورے کے دوران تقریباً 75,000 روپےخرچ کرتا ہے، اس کے مقابلے میں سیاحوں کے عمومی اخراجات تقریباً45000 روپے لاگت آتی ہے۔تھائی لینڈ میں قازقستان سے سیاحت میں خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، گزشتہ سال قازقستان سے تقریباً172,000 سیاحوں کی آمدریکارڈ کی گئی۔ سیاحوں کی تعداد میں یہ اضافہ جنوب مشرقی ایشیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت کے ایک اہم جزو کے طور پر سیاحت کی اہمیت کو واضح کرتا ہے۔















