اہم خبریں

ماہی گیروں کو فیول پر 51 کروڑ سے زائد سبسڈی مل گئی

کراچی (اے بی این نیوز) سندھ حکومت نے ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے متاثرہونےوالے ماہی گیروں کیلئے 51 کروڑ 50 لاکھ روپے کے فیول سبسڈی پیکج کا اعلان کر دیا۔

وزیر فشریزسندھ محمد علی ملکانی نے سجاول میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دو ماہ کےلئے ایندھن اخراجات پورے کرنے کیلئے ایک بار مالی امداد فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مچھلی کے شکار میں 20 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ ہزاروں ماہی گیروں کا روزگار خطرے میں پڑ گیا ہے۔

محمد علی ملکانی نے کہا9 ہزار 634 رجسٹرڈ کشتی مالکان کو مالی امداد دی جائے گی، بڑی کشتیوں کے مالکان کو فی کشتی 2 لاکھ روپے جبکہ چھوٹی کشتیوں کے مالکان کو ایک لاکھ روپے سبسڈی دی جائے گی،سبسڈی کی رقم ڈیجیٹل نظام کے تحت شفاف انداز میں تقسیم کی جائے گی۔
مزید پڑھیں: شمالی کوریا کے نظر ثانی شدہ آئین میں کم جونگ ان سربراہ مملکت نامزد

متعلقہ خبریں