کراچی ( اے بی این نیوز )پیپلزپارٹی نے سپیکرقومی اسمبلی اورپنجاب میں گورنرشپ مانگ لی،ن لیگ ایک عہدہ دینے پر رضامند،پی پی کو خیبرپختونخوامیں کی گورنرشپ دینے کی پیشکش،دونوں جماعتوں کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈلاک کی اندرونی کہانی سامنے آگئی،
مزید پڑھیں :شہبازشریف 3 سال،بلاول 2سال کیلئے وزیراعظم،ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے درمیان پائور شیئرنگ فارمولہ طے
زرداری کے صدر، شہبازشریف کے وزیراعظم ہونے اور چیئرمین سینیٹ ن لیگ سے ہونے پر دونوں جماعتوں کااتفاق،پیپلز پارٹی وفاق اور پنجاب میں وزارتیں نہیں لےگی،دوسرے مرحلے میں وزارتوں کا حصہ بن سکتی ہے،ن لیگ نے 6ماہ کے اندرپنجاب میں بلدیاتی الیکشن کامطالبہ بھی مان لیا،، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی چھٹی نشست آج ہو گی، ن لیگی ذرائع کے مطابق امید ہے آج معاہدہ طے پا جائے گا ۔















