اہم خبریں

شہبازشریف 3 سال،بلاول 2سال کیلئے وزیراعظم،ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے درمیان پائور شیئرنگ فارمولہ طے

لاہور(نیوزڈیسک)مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی قیادت کے درمیان حکومت سازی کا فارمولا طے پا گیا ، ذرائع کے مطابق تین سال کیلئے اکثریت پارٹی وزیراعظم ہوگا، جبکہ دوسری کولیشن پارٹی کا وزیراعظم صرف دوسال کیلئے منتخب کیا جائے گا ۔

ذرائع کے مطابق پہلے تین سال مسلم لیگ ن کا شہبازشریف اور باقی دوسال کیلئے بلاول بھٹو وزارت عظمیٰ کی ذمہ داریاں دی جائیں گی۔ پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی نے مرکز میں حکومت سازی کے لیے شراکت اقتدار کا فارمولا تیار کر لیا۔وفاق میں حکومت بنانے کے لیے ن لیگ، پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور جے یو آئی ف کے درمیان سیاسی اتحاد متوقع ہے،

ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان 2 نکاتی فارمولا تیار کر لیا، دو نکاتی فارمولے کے تحت پہلے مرحلے میں زیادہ نشستوں والی پارٹی کا وزیراعظم 3 سال رہے گا جبکہ دوسرے مرحلے میں 2 سال کے لیے دوسری جماعت کا وزیراعظم ہو گا جبکہ پیپلز پارٹی پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلئے مریم نواز کی حمایت کی یقین دہانی کرائے گی۔

متعلقہ خبریں