اہم خبریں

خیبرپختونخوا میں حکومت سازی ، نئی کابینہ میں شامل وزراء وعہدیداروں کے نام سامنے آگئے

پشاور(نیوزڈیسک)خیبر پختونخوا میں حکومت سازی ، پی ٹی آئی قیادت نے سر جوڑ لیے ۔ وزیراعلیٰ اور اسپیکر کے ناموں کے اعلان کے بعد وزراء کے ناموں پر مشاورتی عمل شروع کردیا ۔14 وزراء، 5 مشیر اور 10 معاونین خصوصی لینے کا امکان

صوبائی کابینہ میں پرانے چہروں کے ساتھ نئے چہرے بھی شامل۔تیمور جھگڑا اور کامران بنگش بھی شامل ہونگے، تیمور جھگڑا کو صحت اور کامران بنگش کو سپورٹس وکلچر دینے کا امکان ہے۔ موجودہ اسپیکر مشتاق غنی کو تعلیم کی وزرات دی جائے گی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کا احتجاج ،پریس کلب گرائونڈ کی گہری کھدائی ،وفاقی پولیس کی حکمت عملی بھی تیار، وارننگ جاری

شکیل خان، خلیق الرحمان اور عارف احمد زئی کے ناموں پر بھی غور جاری ہے، فضل شکور، ظاہر شاہ طورو، مینا خان اور سید قاسم شاہ بھی مضبوط امیدوار ہیں، بابر سواتی، اکبر ایوب ، فیصل امین گنڈہ پور اورانور زیب بھی کابینہ کا حصہ بن سکتے ہیں۔

دوسری جانب گزشتہ روز نامزد وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے باجوڑ کے وفد سے ملاقات میں کہا کہ الیکشن مہم کے دوران باجوڑ میں ہمارا ایک نوجوان لیڈر ریحان زیب شہید ہوا، کارکن مطمئن رہیں ریحان زیب کے قاتلوں کا سراغ لگائیں اور عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

متعلقہ خبریں