اہم خبریں

فاروق ستار، مصطفیٰ کمال ،حفیظ الدین سمیت متعدد امیدواروں کی کامیابی عدالت میں چیلنج

کراچی(نیوزڈیسک) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال اور فاروق ستار، حفیظ الدین سمیت پارٹی کے دیگر امیدواروں کی کامیابی سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج ۔این اے 242 سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار داوا خان نے مصطفیٰ کمال کی کامیابی کو چیلنج کردیا۔

وکیل درخواست گزار کے مطابق فارم 45 کے تحت داوا خان الیکشن جیت چکے تھے لیکن فارم 47 میں مصطفیٰ کمال کو جتوایا گیا۔این اے 244 سے پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار آفتاب جہانگیر نے ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار کی کامیابی چیلنج کردی،آزاد امیدوار عطا اللہ نے انتخابی نتائج کو چیلنج کیا، ایم کیو ایم کے حفیظ الدین این اے کی نشست سے کامیاب ہوئے تھے۔

مزیدپڑھیں:مرکزی رہنما جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کا جیتی ہوئی سیٹ چھوڑنے کا اعلان

درخواست گزار عطا اللہ کے مطابق فارم 45 میں 38 ہزار ووٹ سے میں کامیاب تھا ، حفیظ الدین نے صرف 15 ہزار ووٹ حاصل کیے لیکن فارم 47 میں نتائج تبدیل کرکے چوتھے نمبر والے امیدوار حفیظ الدین کو کامیاب قرار دیا گیا۔ استدعا ہے کہ فارم 47 کو کالعدم قرار دیا جائے۔جماعت اسلامی نے بھی صوبائی اسمبلی کے4 حلقوں کے نتائج چیلنج کردیئے۔

جنید مکاتی نے پی ایس 104 سے، محمد احمد نے پی ایس 124 سے، محمد اکبر نے پی ایس 123 سے اور نصرت اللہ نے پی ایس 126 سے ایم کیو ایم امیدواروں کی کامیابی کو چیلنج کیا ہے۔اسی طرح، این اے سے243 پیپلزپارٹی کے قادر پٹیل کی کامیابی بھی چیلنج کی گئی۔ قادر پٹیل کی کامیابی کو آزاد امیدوار شجاعت علی ایڈوکیٹ نے چیلنج کیا۔ درخواست گزار کے مطابق فارم 45 کے مطابق میری کامیابی کو فارم 47 میں تبدیل کر دیا گیا۔

متعلقہ خبریں