اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) چودھویں ساؤتھ ایشین گیمز کے ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہونے کا امکان ہے، پاکستان سیف گیمز کی میزبانی کریگا یا نہیں؟ تاحال طے نہ ہوسکا، وزارت خارجہ سے سیف گیمز کی میزبانی کے بارے میں رہنمائی لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے،سیف گیمز اسٹیرینگ کمیٹی کا اہم اجلاس نگراں وزیر منصوبہ بندی محمد سمیع سعید کی زیر صدارت ہوا، جس میں وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ فواد حسن فواد، ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈشعیب کھوسو صدر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن عابد قادری، سیکرٹری جنرل پی او اے خالد محمودسمیت دیگر حکام نے شرکت کی
مزید پڑھیں:ایس پی ایل میں اسد شفیق سے بدتمیزی پرافتخار احمد نے معافی مانگ لی
،اجلاس میں ساؤتھ ایشن گیمز کی میزبانی اور اسکے انعقاد میں درپیش رکاوٹوں کا جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ اس معاملے پر وزارت خارجہ سے رہنمائی لی جائیگی،وزارت خارجہ کی سفارشات کو منظوری کیلئے وزیراعظم کو بھجوایا جائیگا،سیف گیمز میں جنوبی ایشیائی ممالک کے5 ہزار اتھلیٹس اور آفیشلز نے شرکت کرنی ہے۔ پاکستان مارچ 2024 میں سیف گیمز کی میزبانی کریگا،سیف گیمز پاکستان میں نہ ہونیکی صورت میں سری لنکا میزبان ملک بن جائیگا،کورونا کے باعث سیف گیمز 2021 میں پہلی بار اور پھر 2022 میں پی ٹی آئی دور حکومت میں دوسری بار ری شیڈول کیا گیا تھا۔















