اہم خبریں

صنم جاوید ضمانت ملتے ہی دوسرے مقدمے میں گرفتار

لاہور ( اے بی این نیوز) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو ایک مقدمے میں ضمانت ملتے ہی دوسرے مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا،ذرائع کے مطابق انسداد دہشتگردی کی عدالت میں ن لیگ ہاؤس جلانے کے کیس کی سماعت ہوئی، سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید اور محمد تنویر کی بعد از گرفتاری ضمانت پر جج نے فیصلہ جاری کرتے ہوئے صنم جاوید اور محمد تنویر کی درخواست ضمانت منظور کرلی،صنم جاوید کے وکیل نے کہا کہ میری موکلہ کو 6ماہ بعد اس مقدمہ میں ملوث کیا گیا،ڈپٹی پراسیکیوٹر عبد الجبار ڈوگر نے ضمانت مسترد کرنیکی استدعا کی اور کہا کہ ملزمہ صنم جاوید نے عوام کو جلاؤ گھیراؤ پر اکسایا،جج نے صنم جاوید کی ضمانت کے احکامات دیئے تاہم ضمانت ملتے ہی تھانہ جلانے کے مقدمے میں صنم جاوید کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔

متعلقہ خبریں