اہم خبریں

عوام کی خدمت میراجرم جس پر میری حکومت گرائی گئی، نوازشریف

ننکانہ صاحب(نیوزڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ آج موٹر وے سکھر سے یہاں تک پہنچ چکی ہوتی مگر ملک دشمنوں نے موقع نہیں دیا اور ہماری حکومت کو سازش کے ذریعے خاتمہ کردیا، لوگ سوچ کرجواب دیں اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کس نے ختم کی؟امپورٹڈ وزیراعظم نہیں تھا مقامی وزیراعظم تھا اور وہ ناکامی وزیراعظم تھا، عوام کی خدمت کرنا ہی میرا جرم تھا جس پر مجھے ہتھکڑیاں پہنا دی۔ ان کا کہنا تھا کہ کس کے دور میں چینی پچاس روپے کلو تھی؟ سبزیاں، دالیں، آٹا اور گیس کس کے دور میں سستے تھے؟ ن لیگ کے دور میں، گوادر ایئرپورٹ، بندرگاہ، کراچی میں امن، ملک میں موٹرویز کا جال، گرین، ریڈ اورنج لائن بسیں اور ٹرینیں چلانے کے جرم میں ہمارے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں پہنادی گئیں، مجھ سے کیا دشمنی تھی؟ یہی دشمنی تھی کام کرنا۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ جب نواز شریف چلا گیا تو روٹی چار روپے سے بیس روپے پر آگئی، چینی پچاس سے ڈیڑھ سو پر آگئی، ڈالر 104 سے 275 روپے پر آگیا، یہ سب کچھ کیوں ہوا؟

متعلقہ خبریں