اہم خبریں

پاکستان میں بدلتی سیاسی صورتحال ،نوازشریف پریشان، رانا ثنااللہ لندن طلب

لاہور( نیوزڈیسک) پاکستان کی بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال پر مسلم لیگ ن کی قیادت پریشانی سے دوچار، لندن میں مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی زیرصدارت پارٹی رہنماؤں سے مشاورتی اجلاس، نواز شریف نے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو لندن طلب کر لیا۔ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا آئندہ دو روز میں لندن روانگی متوقع ہے، ملاقات میں وزیر داخلہ کو ملک کی سیاسی صورتحال میں اہم ٹاسک دیئے جانے کا امکان ہے، رانا ثنا اللہ قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کو پنجاب اسمبلی میں پیدا ہونے والی صورتحال پر اعتماد میں لیں گے۔اس موقع پر سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کی وطن واپسی سے متعلق امور کا بھی جائزہ لیا جائے گا، لندن میں ہونے والی مشاورت میں مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز بھی شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران عدالتوں میں کیسز اور آئندہ کی پیش رفت پر بھی امور زیر غور آئیں گے۔یاد رہے کہ اس سے قبل سیاسی صورتحال پر قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے سردار ایاز صادق اور خواجہ آصف سے بھی سیاسی امور پر مشاورت کی ہے جس میں ملک میں عام انتخابات جلد کروانے سے متعلق امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت آج شام مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس بھی طلب کرلیا گیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ماڈل ٹاؤن میں شہباز شریف کی رہائش گاہ پر ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزرا اور وزیراعظم کے معاونین خصوصی شریک ہوں گے۔دوسری جانب وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اور ق لیگ نے رابطہ کیا ہے کہ الیکشن کی تاریخ دے دیں تو ہم اسمبلی تحلیل نہیں کرتے۔رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ اپریل میں پنجاب میں الیکشن ہوں گے تو ن لیگ بھرپور حصہ لے گی۔

متعلقہ خبریں