اہم خبریں

ٹوئٹر کی دنیا میں بڑی تبدیلی، ہوم فیڈ تبدیل، ٹک ٹاک کی طرح ’فار یو‘ کا اضافہ کر دیا گیا

نیویارک (نیوز ڈیسک )ٹوئٹر کی جانب سے کچھ دن قبل نیوز یا ہوم فیڈ کو تبدیل کرنے کا اعلان کیا گیا تھا اور اب پلیٹ فارم کی جانب سے فیڈ کو تبدیل کردیا گیا۔ٹوئٹر سپورٹ کی جانب سے ٹوئٹس میں بتایا گیا کہ فوری طور پر پلیٹ فارم پر متعارف کرائی گئی ٹیبز تبدیلی کو صرف آئی فون صارفین استعمال کر سکیں گے، تاہم اسے جلد ہی دیگر صارفین کے بھی پیش کردیا جائے گا۔دونوں ٹیبز میں سے ’فار یو‘ کے ٹیب پر ہر وہ ٹوئٹس نظر آئیں جو تازہ ہوں گی اور وہ تمام صارفین اور پیجز کی ٹوئٹس ہوں گی، یعنی مذکورہ ٹیب پر وہ مواد نظر آئے گا جو ٹوئٹر کا الگورتھم صارف کے لیے منتخب کرے گا۔ممکنہ طور پر آئی فون کے تمام صارفین کو بھی مذکورہ فیچرز پر فوری طور پر رسائی نہیں ہوسگی، تاہم ترتیب وار تمام صارفین ٹیبز فیچرز استعمال کر سکیں گے۔ٹوئٹر کے مطابق نئی تبدیلی کے بعد اب صارفین کو ہوم فیڈ کے سب سے اوپر ’فار یو‘ اور ’فالوئنگ‘ کے دو مختلف ٹیبز نظر آئیں گے اور صارفین اپنی مرضی کے مطابق ان پر جا سکیں گے۔

متعلقہ خبریں